21 جون، 2022، 5:27 PM

تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہوگا، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہوگا، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا۔اس انتہائی اہم معاہدے میں پاکستان کے بہترین مستقبل کا تعین کیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا۔اس انتہائی اہم معاہدے میں پاکستان کے بہترین مستقبل کا تعین کیا گیا ہے۔اس وقت پاکستان جن خطرات سے دوچار ہے اس میں سب سے زیادہ اہم داخلی بحران ہے۔ملک دشمن قوتوں نے پاکستان میں جمہوریت پر وار کر کے اس کے داخلی استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی یے۔کوئی بھی خودمختار ریاست جب تک آزادانہ انداز میں اپنے فیصلے نہیں کرتی تب تک بحرانوں کا شکار رہتی ہے۔ہمارے حالیہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی بحرانوں سے چھٹکارے کا واحد حل ہماری ملی وحدت میں مضمر ہے۔اس سیاسی دستاویز میں جو اصول طے کیے گئے ہیں وہ ایک منظم مربوط اور مضبوط قوم کی تشکیل کی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں۔یہ معاہدہ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر اور شہداء کے خون سے وفا کی عملی شکل ہے۔ہم نے مل کر اس ملک کی داخلی و خارجی خودمختاری کو مضبوط بنانا ہے۔ہمارا یہ عمل ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بیانئے کی بھرپور تشہیر کے لیے گلی محلے میں رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور سب کو باہم کریں گےتاکہ مل کر وطن کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی حوالوں سے ہماری کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں لیکن جب تک اس قومی بیانیے پر اکھٹے نہیں ہوں گے تب تک کوئی ہیش رفت فائدہ مند ثابت نہیں ہو گی۔

News ID 1911283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha